سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے 5 سالہ توانائی بچت منصوبے پر کام شروع کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کر دیا جس میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو توانائی بچانے والی عمارات میں تبدیل کردیا جائے گا۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم کے مطابق توانائی بچت کا پلان پہلے 10 سال کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب 5 سال تک محدود کردیا گیا ہے۔بلڈنگ کوڈز پر مؤثر عمل درآمدر سے 50 سے 60 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکے گی اور تمام بڑی عمارتوں کے انرجی آڈٹ کے بعد توانائی بچت کے ایکشن پلان پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو سیکٹر کو گیس کی بجائے کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کو فروغ دیا جائے گا، حکومت صارفین کو ایسے آلات کی فراہمی میں مدد دے گی۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق توانائی بچت کے 5 سالہ پلان پر سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ بینک سمیت مختلف عالمی اداروں سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ اس مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ گرانٹ کی شکل میں مل سکے۔