نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکومت کی آج بھی کوئی آئینی حیثیت نہیں:مشتاق غنی

پشاور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آج بھی کوئی آئینی حیثیت نہیں، نگراں حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، حکومت میں سب جماعتوں نے اپنا کوٹہ رکھا ہوا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 اسمبلیاں ختم کیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، نالائق حکومت اس وقت اقتدار میں ہے، حکومت بہانے بنا کر الیکشن ملتوی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر قانونی کارروائی کررہے ہیں، پنجاب سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ ہم دوبارہ درخواست دائرکریں، آج ہم نے درخواست جمع کرا دی ہے۔ ہم نے نگراں وزیراعلیٰ کو سپورٹ کیا، آج ان کے قلم کی سیاہی بھی گورنرہاؤس سے آتی ہے، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بے بس ہے، وزیراعلیٰ اپنی ساکھ خراب نہ کریں اور مستعفی ہوجائیں، ہم ان کے خلاف ریفرنس داخل کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔