سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، وزیراعظم

اسلام آ با د(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت رواں دواں ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی اور مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے، عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، ہم نے پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد اس لیے نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اقتدا میں آئے، تقریبا تمام سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کے فورم کے ذریعے غیر مقبول حکومت کو ووٹ دینے کے لئے اکٹھی ہوئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔