نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی: مصدق ملک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو ایک بار پھر خوشخبری سناتے ہو ئے کہا کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی۔ روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔ روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔