جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت سرینگر میں گروپ 20کااجلاس منعقدکرکے دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے: حریت رہنما

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما ؤں محمد سلیم زرگر، فریدہ بہن جی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ اور ڈاکٹر مصعب نے کہاہے کہ بھارت سرینگر میں گروپ 20کااجلاس منعقدکرکے مقبوضہ علاقے کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنماؤں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت کے اس طرح کے اقدامات جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر میں جی 20کااجلاس منعقد کرنا اقوام متحدہ کی قرارداوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے اس پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہاکہ ایک مقبوضہ علاقے میں گروپ20 کے اجلاس سے اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گااورگروپ 20کے بارے میں بھی سوالات اٹھیں گے۔انہوں نے جی20ممالک پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ حریت رہنماؤں نے کہاکہ بھارت کے اس طرح کے اقدامات کابنیادی مقصد جموں و کشمیر کے حالات کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھارت کی قابض فورسز نے ریاست کے طول وعرض میں نام نہاد سیکورٹی کے نام پر خوف و دہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اورتلاشیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت عالمی برادری کویہ تاثر دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ جموں وکشمیر کے حالات بہتر ہیں لیکن دوسری طرف اس نے نولاکھ سے زائد فوجی علاقے میں تعینات کررکھے ہیں جو کشمیریوں کو خاموش کرانے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔