سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنویر الیاس کے بعد شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے:پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے۔چوہدری پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزراچوہدری ظہیر الدین، سردار وقاص، چودھری شبیر گجر، چوہدری نوید گوندل، مختار گوندل اور آصف عرفان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر بات کرتے ہو ئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف توہین عدالت کے ساتھ ساتھ حکم عدولی بھی کر چکے ہیں، حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن کی رپورٹ ارتکاب جرم کا دستاویزی ثبوت ہے، نگران وزیراعلیٰ مطلوبہ الیکشن سکیورٹی فراہم نہ کر نے پر جیل بھی جا سکتے ہیں، توہین عدالت کے مجرم کسی معافی کے مستحق نہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کے مشن پر آئے ہیں، نوازشریف نے اسحاق ڈار کو اپنا ملک دشمن ایجنڈا دے کر پاکستان بھیجا ہوا ہے، غریب آٹے کیلئے اور مریض دوائیوں کیلئے مر رہے ہیں، مارکیٹ سے جان بچانے والی دوائیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دواساز کمپنیاں اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کر رہی ہیں، عالمی ادارے پاکستان میں جان بچانے والی دوائیوں کی کمی پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی معیشت سنبھلنے کا کوئی امکان نہیں۔