سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے:صدر مملکت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثاسے رابطہ کیا۔ انہوں نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔عارف علوی نے شہداکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔