کراچی (پی پی آئی)غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے تحت انٹر یونیورسٹیزہاکی ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں آٹھ یونیورسٹیوں کیٹیموں نے حصہ لیا۔آئی بی اے یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، ایس ایم آئی یو، ضیاء الدین یونیورسٹی، زیبیسٹ، ایس بی بی دیوان یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انٹر یونیورسٹی ہاکی ٹورنامنٹ میں چار میچوں کے فیصلے ہوئے۔ سر سید یونیورسٹی، دیوان یونیورسٹی، آئی بی اے اور ضیاء الدین یونیورسٹی نے میچز جیت لئے۔غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے صدر شاہزیب خان نے کہا کہ ہاکی کے ساتھ ساتھ فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔ کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے
Next Post
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 28مثبت کیسز رپورٹ
Thu Apr 13 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 28مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار985کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے […]
