کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کا بل اتفاق رائے سے مسترد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کا بل اتفاق رائے سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت قیصر شیخ نے کی ہے، اجلاس میں پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز سے متعلق بل پر غورکیا گیا۔وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہے،ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے،ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں،اضافی فنڈزفراہم کئے تو آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوزہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔