کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم، مریم نواز، اسحاق ڈار اور پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق درخواست ایڈوکیٹ مولوی اقبال حیدر نے دائر کی ہے اور درخواست میں سیکرٹری خزانہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ حکومت شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کی توہین کی۔مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے نہ دے کر توہین عدالت کی گئی ہے۔