کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی امن مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل سے وابستہ ہے: غلام احمد گلزار

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو سات دہائیوں سے درپیش کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن کا قیام ہرگز ممکن نہیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان دو دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے امت مسلمہ کو اقائدانہ کردار اور اہم ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منائیں اور اس عہد کی تجدید کریں کہ وہ جموں و کشمیر کی ہندوتوا اور فلسطین کو صہیونی دہشت گرد ریاستوں سے آزاد کرانے تک جدوجہد اور کوششیں جاری رکھیں گے۔ غلا م احمد گلزار نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جن کی سرزمین صیہونی اور ہندوتوا غاصبوں نے فوجی طاقت کے ذریعے غصب کر رکھی ہے۔غلام احمد گلزار نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر اور فلسطین کو ہندوتوا اور صیہونی استعمار کے ناپاک تسلط سے آزاد کرانے کے لیے مشترکہ جدوجہد شروع کریں۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ بھی اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل اور اپنی ساکھ بحال کرے۔