راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی ہے اور نافرمانی اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس کے ریڈار میں شہبازشریف اور کابینہ اراکین آسکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے والیم 10 کے ٹکر چلا دیئے ہیں اور والیم 10 کی گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے، سپریم کورٹ نے ان کی 8 رکنی لارجر بنچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلے سے انکارکی جرات کرسکتی ہے، نااہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں، 12 روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے، ان کے پاس سوائے الیکشن کے ہر کام کے لیے پیسے ہیں، غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں اور وزیراعظم نے 10 توڑے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ آئین اور قانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہے، نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور لندن واپس جائیں گے کیونکہ شہباز شریف ان کی خواہشیں پوری نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سوئی عرب امارات کے ایک ارب ڈالر پر اٹکی ہوئی ہے، امید ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائیں گے کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔
Next Post
عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں: وزیراعظم
Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا، اب […]
