عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا، اب عمران خان معاملات ٹھیک کرنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ،اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈالا۔

Next Post

پارلیمان کے اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے: عطا تارڑ

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پارلیمان کے اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان […]