تربت میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کرنے کیلئے کیا گیا تھا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فائرنگ کیتبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Next Post

دہشت گرد صرف کچے میں نہیں زمان پارک میں بھی موجود ہیں: خواجہ آصف

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو سیاسی پشت پناہی مل گئی ہے اور وہ زمان پارک میں موجود ہیں۔ذرا ئع کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فرد […]