شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے بھارتی سازشوں کا بانڈا پھوڑدیا: دیویندر سنگھ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدرسنگھ بہل نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے مودی حکو مت کی سازشوں کا بانڈھا پھوڑ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کو بے نقاب کردیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ستیا پال ملک کے انٹرویو سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ آر ایس ایس کی تربیت یافتہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکروہ سازشوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور ہمسایہ ملک پر الزام لگانے کے لئے کس طرح کی کارروائیاں سرانجام دے رہی ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے بھارت کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، سابق گورنر کے انٹرویو سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ مودی اور اجیت ڈوول نے کس طرح پلوامہ ڈرامہ رچایا اور اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مخلص دوست ہے اور وہ کشمیری عوام کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسی لئے بھارت مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کی سازشیں رچاتا ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی نے اس کارروائی کو بہانہ بناکر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت پر حملہ کیا۔ بھارتی حکمرانوں کی ان مکروہ سازشوں نے بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حریت رہنما نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا کشمیری عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔