شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی قائم

لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت ا سلامی کے مابین مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔سراج الحق نے شہباز شریف اور عمران خان کو مذاکرات کیلئے منا لیا ہے۔