شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا عبدالشکور کی گاڑی کا حادثہ،معاملہ حساس نوعیت کا ہے، تحقیقات ہونی چاہئیں: جے یو آئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثے کے معاملے پر جے یو آئی رہنما حاجی قدرت اللہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرادی۔ذرا ئع کے مطابق جے یو آئی رہنما نے درخواست میں لکھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امورعبدالشکور میرے گھر افطاری کیلئے آئے تھے۔ افطاری کے بعد وفاقی وزیر اپنی رہائش گاہ لاجز کی جانب روانہ ہوئے جس کے بعد رات 10 بجے کے قریب میرے نمبر پر کال کرکے اس افسوس ناک حادثے کا بتایا گیا۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تیز رفتار گاڑی نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مولانا صاحب کی گاڑی کو ہِٹ کیا۔ تیز رفتار گاڑی میں سوار تمام افراد کی تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ شدید زخمی ہونے کے باعث مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔