بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت اور زرداری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں:فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے ملک میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کی استدعا کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت اور زرداری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بے شرم ہے، عوام سپریم کورٹ کو دیکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ ان لوگوں کو گھر بھیج کر ایڈمنسٹریٹر لگائے، عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عملد رآمد ضروری ہے، حکمرانوں کی جانب سے عدالتی فیصلوں پرعمل نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن پوری قوم عدالتوں کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب الیکشن کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیسے ٹرانسفر ہونا ہیں، 90 روز میں الیکشن ہونا ضروری ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی ہے اور قومی اسمبلی کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ حکومت اور زرداری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں، اگرہماری گرفتاری سے مسائل حل ہوتے ہیں تو گرفتار کرلیں، ہم نے پہلے بھی جیل بھروتحریک شروع کی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں تباہی رجیم چینج کی وجہ سے آئی ہے، پورا ملک آئین و قانون کا پابند ہے، حکمران الیکشن سے بچنے کیلئے فنڈز کا بہانہ بنا رہے ہیں، اپریل میں پی ڈی ایم پارلیمنٹرین کو 70 ارب روپے جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہے، پاکستان کی گروتھ منفی میں جارہی ہے، ملک میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیرسے نیچے چلے گئے۔