شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نور مقدم کیس،ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزا موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزا موت سنائی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی عمر قید کو بھی موت کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔