اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصو صہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آ ج طلب کرلیا گیا، جس میں پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجراکے معاملے پر سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو جاری احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کو بھی طلب کرلیا گیا، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اور وزیر تجارت سید نوید قمر کو بھی دعوت نامہ جاری کردیا گیا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجراسے متعلق سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو احکامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز اجرا کی ہدایات پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔