ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریت رہنما و ں کا ایس حمیدوانی کے یوم شہادت پر خراج عقید ت

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مزاحمتی رہنما شہید ایس حمید وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے جن کی زندگی اور قربانیاں مقبوضہ خطے کے ہر حریت پسند کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔جنہیں قابض بھارتی فوج نے 18اپریل 1998کو ان کے آبائی شہر سرینگر میں شہید کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا کے مطا بق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان،غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد پرہ،جمیل احمد، پروفیسر توقیر احمد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے کنوینرمحمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، اعجاز احمد شاہ اور الطاف حسین وانی نے اپنے پیغام میں ایس حمیدوانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل اور گرفتاریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے۔