ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا انتخاب نہ ہونے پر عدالت میں درخواست دائر

مظفرآباد(پی پی آ ئی) آزاد جموں و کشمیر میں نئے قائد ایوان کا انتخاب نہ ہونے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست 3 وکلا کی جانب سے صدر آزاد کشمیر، بار ایسو سی ایشن اور پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو فریق بنا کر جمع کروائی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے مسلسل تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، عدالت نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے حکم جاری کرے۔درخواست کے مطابق آزاد کشمیر کے عبوری آئین 1974 میں درج ہے کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرا عظم کا عہدہ خالی ہو جائے تو اسمبلی فی الفور وزیر اعظم منتخب کرنے کیلئے قاعدہ 15 کے مطابق کارروائی کرے۔قاعدہ 15 کے مطابق جاری اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی کو پابند کیا جائے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے آئین کی رو سے وزیر اعظم کی معزولی اور نااہلی کے بعد جاری اسمبلی اجلاس میں مزید وقت ضائع کیے بغیر نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لائے۔