ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی پی آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا، فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔