شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت نے جنوبی کشمیر کی مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق جامع مسجد کمیٹی اسلام آباد نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔تاہم کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ نماز عید جامع مسجد میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائیگی۔ مودی حکومت پہلے ہی عیدگاہ سرینگر میں عید کے اجتماع پر پابندی لگا چکی ہے۔