شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الفطر پر مسافروں کیلئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

کرا چی(پی پی آ ئی) عید الفطر پر مسافروں کے لئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، شہری اپنوں میں عید منانے کے لئے بے تاب نظر آئے۔اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے مسافروں نے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن اپنوں کے ساتھ عید ملنے کی خوشی میں سب برداشت ہے۔مسافروں نے محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر خصوصی ٹرین چلانے کے عمل کو خوش آئند بھی قرار دیا۔پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لئے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہوئی، تیسری ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ جبکہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی تک چلائی جائے گی۔