ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن جتنی جلدممکن ہو ایک ہی دن، نگران حکومت کے ذریعے ہوں:فاروق نائیک

اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن جتنی جلدی ممکن ہو ایک ہی دن ہونے چاہئیں،ملک بھر نگران حکومت کے ذریعے انتخابات ہونے چاہئیں،سیاسی معاملات پارٹیوں کے درمیان طے ہونے چاہئیں،سیاسی معاملے میں کسی ادارے کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت نے کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں،وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغازہو گیا، اٹارنی جنرل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔