لاہور/کراچی (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی درخواست پرفیصلہ سنایا،انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال ”آپ پر تشد ہوا اور بال کاٹ دیئے گئے“ کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کیا کیا ظلم ہوا سب بتاؤں گا۔
Next Post
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کراچی کی فرم کے دنیا بھر میں چرچے
Thu Apr 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے متوسط علاقے سے تعلق رکھنے والے کوڈ رائٹرز نے ثابت کردیا کہ مصنوعی دنیا کی اہم تخلیقات صرف سلیکون ویلی سے ہی وابستہ نہیں ہیں۔ یہ کوڈ رائٹرز گلستان جوہرکراچی سے تعلق رکھتے ہیں، ان کوڈ رائٹرز نے مقامی جامعات سے تعلیم حاصل کی تاہم […]
