اسلام آ باد (پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عید کی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے کی درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا اور حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔عمران خان کی جانب سے ایڈو وکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی، اگلی صبح ہم نے دیکھا پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو اٹھا لیا گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس دئیے کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک ”بیڈ ٹیسٹ“ پیدا ہوا۔وکیل عمران خان نے کہا ہمیں خدشہ ہے عید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے۔چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ مقدمات کی تفصیلات طلب کرسکتا ہوں اور کوئی خالی آرڈرکیسے کروں؟۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیرالتوارکھنے کی استدعا منظورکرلی۔عمران خان کی درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
Next Post
سری نگرجموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد جاں بحق
Thu Apr 20 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگرجموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔کشمیر میڈیاکے مطابق، ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد مقصود احمد اور نوید احمد اس وقت جاں بحق ہوئے شاہراہ پ ڈگڈول علاقے […]
