سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا

خیبر (پی پی آ ئی) پاک فوج کا طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔پاک افواج اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق امدادی ٹیموں کے سرچ آپریشن میں جاں بحق افراد کی تلاش بھی جاری ہے، 4 لاشوں سمیت 12 زخمیوں کو ملبے سے اب تک نکالا جاچکا ہے۔پاک فوج، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں راستہ کلئیر کرنے کے لئے پْر عزم ہے۔پاک آرمی کے انجینئرز یونٹ اور آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں۔یاد رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔