عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب، ترکیہ سمیت خلیجی ریاستوں میں مقیم

ریاض(پی پی آ ئی) سعودی عرب، ترکیہ، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں نے جمعہ کے روز عیدالفطر عزت و حترام کے ساتھ منائی گئی۔سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
حرمین انفو نامی ٹوئٹر اکاونٹ سے چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نمازعید کی ادائیگی کر رہے ہیں۔نماز عیدالفطر کے روح پرور اجتماع میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ادھر افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی جمعہ کے روز عید منائی جارہی ہے۔ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید آج منائی جائے گی جبکہ جاپان، برونئی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ میں بھی آج ہوگی۔