مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس کے بائیکاٹ کیلئے سرینگر میں پوسٹرز چسپاں

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں G20 ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں منعقد کئے جانیوالے گروپ کے آئندہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق پوسٹرز وارثین شہدا سمیت آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر میں چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا تھا۔پوسٹروں میں G20 ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ عالمی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کاواحد مقصد اپنے کشمیر دشمن ایجنڈے کو چھپانا اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے کشمیری عوام کے مطالبے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔پوسٹرز میں عالمی ادارے سے کشمیریوں سے74 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت کا دن عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Next Post

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا

Fri Apr 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں دراڑپڑگئی،اور ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔نجی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی میں اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہیں۔ معاشی مشکلات کے باوجود کمانڈرز کے شاہانہ طرز زندگی میں کوئی کمی […]