خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں دراڑپڑگئی،اور ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔نجی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی میں اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہیں۔ معاشی مشکلات کے باوجود کمانڈرز کے شاہانہ طرز زندگی میں کوئی کمی نہ آئی۔ کمانڈروں کے پاس گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی اختلاف کی بنیادی وجہ ہے۔ تحریک طالبان کے نچلے درجے کے ارکان کیمپوں یا پھر بنیادی سہولتوں سے محروم سرحدی گاوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹی ٹی پی قیادت افغانستان کے بڑے شہروں میں پرتعیش گھروں میں لطف اندوز ہورہی ہے۔ٹی ٹی پی قیادت کے مالی مفاد کے لیے نام نہاد جہاد کے نام پر نچلے درجے کے کارکنوں کی قربانی طویل عرصے سے جاری تھی جبکہ حقیقت میں ٹی ٹی پی قیادت کا نظریہ جہاد نہیں بلکہ مالی مفاد ہیتاہم اب اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔آپسی اختلافات کے باعث ماتحت دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دے دی۔