شیخ رشید کا نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران پنجاب حکومت 90 دن کی مدت مکمل ہوچکی ہے، آئینی طور پر نگراں حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ شیخ رشید نے اظہرصدیق کے ذریعے مراسلہ الیکشن کمیشن کا ارسال کیا۔ شیخ رشید نے اپنے مراسلے میں مؤقف پیش کیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت 90 دن کی مدت مکمل ہوچکی ہے، آئینی طور پر نگراں حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔مراسلے میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 218،220 کے تحت نگران حکومت کو کام سے روکا جائے، اور اگر نگراں حکومت کو کام سے نہ روکا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Next Post

وزیراعظم کی لاہورمیں ن لیگی قیادت اورقانونی ماہرین سے ملاقاتیں

Fri Apr 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)سرکاری چھٹی کے روزبھی وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورمیں بھرپورسیاسی مصروفیات جاری ہیں۔شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اورقانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔میڈیاذرائع کے مطا بق و زیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سعدرفیق، ایاز صادق،اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد […]