لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران اب 26 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کرواسکیں گے،پی پی آئی کے مطابق الیکشن پروگرام میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 20 تا 26 اپریل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
Next Post
علمدار قریشی کے بعدتحریک انصاف ہی کے رائے منصب بھی پی پی میں شامل
Fri Apr 21 , 2023
مظفرگڑھ(پی پی آئی)پیپلز پارٹی نے ایک ہی دن میں تحریک انصاف کو دوسرا بڑا جھٹکا دے دیا۔پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی رائے منصب علی نے بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے نیز پارٹی نے رائے عارف منصب کو پی پی 219 سے ٹکٹ بھی […]
