پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

میں نے عمران میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا، مولانا طارق جمیل

کراچی (پی پی آئی)مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایسی فضا بن گئی ہے، خاص طور پر سیاسی اور عمومی طور پر ہمارے معاشرے میں ہم لوگوں کی خوبیاں نہیں دیکھتے، خامیاں دیکھتے ہیں،۔ہماری شریعت اور نبیﷺکا حکم ہے کہ خوبیاں دیکھو خامیاں نہ دیکھو، چونکہ میرے ذمے حساب نہیں ہے وہ اللہ کے ذمے ہے، اللہ بہت کریم ہے معمولی سی خوبی کو دیکھ کر خوش ہو کر معاف کر دے۔میری تربیت اس طرح ہوئی ہے کہ خوبیاں دیکھوں خامیاں نہ دیکھوں، یہی چیز مجھے بازار حسن لے گئی، وہاں میں نے تین سال لگائے،کتنیوں کی شادیاں کروائیں اور کتنیوں کی توبہ کروائی، ان میں جا کر مجھے پتہ چلا کہ ان سے مظلوم تو بہت کم لوگ ہیں،، میرے نزدیک عمران اچھا اور نیک آدمی ہے، پی پی آئی کے مطابق مولانا طارق جمیل نے حدیث سناتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے کسی آدمی کی ایسی غلطی کو اچھالا جس پر وہ توبہ کر چکا ہو، اس کو اگر کسی نے ہائی لائٹ کیاتو اللہ اپنی قسم اٹھاتے ہیں میں تمہیں اس وقت تک موت نہیں دوں گا جب تک میں تمہیں اس برائی میں مبتلا نہیں کردوں گا۔ یہ اتنا سنگین مسئلہ ہے۔عمران نے جس طرح لاالہ الااللہ لوگوں کو سمجھایاہے ایسے تو علمابھی نہیں سمجھاتے اور یہ ایک ہی اکیلا لیڈر ہے جو سیاست کے منبر سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات کرتاہے، ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، باقی چونکہ سیاست اب نفرت میں تبدیل ہو چکی ہے آگے دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے تو کسی کو فریق مخالف کی خوبی نظر نہیں آتی عیب ہی عیب نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ نہ کرے کہ پی ڈی ایم والے کافر ہیں ان میں بھی خوبیاں ہیں لیکن دونوں کو خوبیاں نظر نہیں آرہیں، عیب ہی نظر آ رہے ہیں اور یہی ہمارامعاشرہ ہے۔