سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب میں فصلوں کی تباہی سے پاکستان طلب اور رسد کے عدم توازن کا شکا ر

کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے2022میں پاکستان کو2اعشاریہ6ارب ڈالر کے رعایتی قرضے جاری کئے، کہا گیاکہ فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان طلب اور رسد عدم توازن کا شکا رہوا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے1730افراد ہلاک ہوئے، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے30ارب ڈالرکا نقصان پہنچا،مزید کہاگیاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16ارب ڈالر کے وعدے ہوئے۔