سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پونچھ، راجوری،ریاسی میں محاصرہ، درجن بھرخواتین سمیت 30سے زائد شہری گرفتار

جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 30سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے جمعرات کو پونچھ کے علاقے بھٹہ دھوریاں میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے کے بعدجس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاکت ہوئے تھے، بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔آپریشن میں ڈرون، فوجی ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتے استعمال کئے جا رہے ہیں۔بھارتی حکام کا کہناہے کہ تقریبا 30 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔علاقے کے تین اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے حالات معمول پر آنے کے مودی حکومت کے بیانیے کو مضحکہ خیز قراردیا۔ مئی میں سرینگر میں جی 20 کے ایک پروگرام کے انعقاد کو دیکھ کر ماہرین اور تجریہ کاروں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے چین اور پاکستان پر الزام تراشی کر رہی ہے۔بھارتی فوجی حکام نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج کے ٹرک پر گھات لگا کر حملہ کرنے والوں نے ”اسٹیل کور”گولیوں کا استعمال کیا جو بکتر بند گاڑیوں کے اندر جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور حملہ آورفوجیوں کے ہتھیارلے کر فرارہوگئے۔