سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی، پرویز خٹک کے آڈیو میسج کے ذریعے آزاد کشمیر میں پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کو زمان پارک بلایا گیاتھا، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے 31 ایم ایل ایز میں سے 24 ارکان زمان پارک اجلاس میں نہ آئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صرف سات ایم ایل ایز شریک ہوئے،پی پی آئی کے مطابق عمران خان کے بلاوے پر نہ آنے والوں میں وزیراعظم انوارالحق گروپ کے 12 ارکان بھی شامل ہیں، جبکہ اجلاس میں سارگالہ گروپ کے چار، بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان بھی نہ پہنچے، سردار تنویر الیاس کے دو ارکان لاہور تو پہنچے مگر زمان پارک جانے سے گریز کیا۔ عمران خان کے ساتھ بیٹھے سات ایم ایل ایز کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، خواجہ فاروق، عبدالقیوم نیازی، سردار محمد حسین، حافظ حامد رضا، چوہدری مقبول گجر، دیوان علی، محمد اقبال زمان پارک اجلاس میں شریک ہوئے