پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا گیا:احسن اقبال

جدہ(پی پی آ ئی)وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمرانی حکو مت نے پا کستان کو نا صرف معاشی بحران سے دوچارکیابلکہ موجودہ آئینی بحران بھی عمران حکومت دیاہوا تحفہ ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے جدہ میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب میں
عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سا بقہ حکو مت نے پا کستان کو نا صرف معاشی بحران سے دوچارکیابلکہ موجودہ آئینی بحران بھی عمران حکومت دیاہوا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا مہم کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اپنی انا کی تسکین کی جارہی اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تاثردیا جاتا ہے کہ پاکستان میں کوئی کام نہیں ہوئے،حقیقت اس کے برعکس ہے۔مسلم لیگ دورمیں سی پیک سمیت بجلی اورانفراسٹرکچرمنصوبوں پر کام ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا،معیشت کو بہتر کرنے میں سعودی حکومت ہماری بھرپورمدد کر رہی ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرمعیشت کیلئے آکسیجن دینے کے مترادف ہیں۔