سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے عمل کا سلسلہ جاری ہے: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ211 مزید پاکستانیوں پر مشتمل قافلہ خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچ گیا،تقریبا 500 پاکستانیوں پر مشتمل پہلا قافلہ گزشتہ روز جدہ جانے کے لئے خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا 700 محصور پاکستانیوں کو باحفاظت جدہ لے جانے کے لئے خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچایا جاچکا ہے،۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے محکمہ خارجہ سمیت سوڈان سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔