ٹھٹھہ حادثہ کے مفرورٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج، تلاش شروع

ٹھٹھہ(پی پی آئی) ٹھٹھہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے ذمہ دار مفرورٹرک ڈرائیور کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ٹھٹھہ چلیا کے قریب رات گئے مین قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے ایک وین کو کچل دیاتھا جس کے نتیجے میں قذافی ٹاون کراچی کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ وین پر سوار 9 افراد تفریح کے لئے کراچی سے کینجھر جھیل اور چلیا بند جارہے تھے۔