کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، ’این آئی اے‘ کا خرم پرویز کے دفتر پرچھاپہ

سری نگر(پی پی آ ئی))بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی‘ (این آئی اے) نے انسانی حقوق حقوق کے معروف کشمیری علمبردار خرم پرویز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈنڈوسہ میں خرم پرویز کے دفترکی تلاشی لی،یہ دفتر کافی عرصے سے بند تھا۔این آئی اے کے ایک افسر نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ دستاویزات ضبط کی گئیں۔یاد رہے کہ جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز (جے کے سی سی ایس) کے پروگرام کوآرڈینیٹر خرم پرویز کو این آئی اے نے نومبر 2021میں گرفتار کیا تھا۔ وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔