ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی پی آئی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ پنسرہ روڈ پر ٹرک اور وین کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔پی پی آ ئی کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اڈا دھرم کوٹ پینسرہ کی طرف سے آنے والے مزدہ نمبری FDD4520 جو تیز رفتاری کی وجہ سے گوجرہ کی طرف سے آنے والی ہائی ایس مسافر وین نمبر SAR/4557 سے ٹکرا گئی تھوڑی دیر کے بعد مزدہ میں آگ لگ گئی اور وین کا سلنڈر بھی پھٹ گیا وین میں موجود 6 افراد اور مزدہ میں موجود 1 شخص موقع پر دم توڑ گئے ویگن میں 25 افراد سوار تھے ویگن میں سوار 5 زخمیوں کو اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جنکی حالت ابتدائی اطلاع کے مطابق خطرے سے باہر ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں وین میں ناکارہ سیلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، اور زیادہ تر ہلاکتیں وین میں آگ لگنے کے باعث ہوئیں۔

Next Post

کچے میں پولیس کا آپریشن 18ویں روز بھی جاری، مزید 8 ڈاکوگرفتار

Wed Apr 26 , 2023
راجن پور (پی پی آ ئی) کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 18 ویں روزبھی جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران قابل سکھانی گینگ کے سرگرم رکن اسحاق جھوبرہ سکھانی کا کٹانی کے علاقے میں خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا ہے، اسحاق […]