نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کے حوالے سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے:سراج الحق

لاہور(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ مذاکرات کے حوالے سے جے یو آئی کا نظریہ کچھ ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کچھ اور ہے،بلاول بھٹو نے کہا سیاستدانوں میں مذاکرات نہ ہوئے تو مارشل لا کا خطرہ ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے 2 قدم کوئی آگے بڑھے اور 2قدم پیچھے ہٹے،لڑنے جھگڑنے کی بجائے الیکشن کی تاریخ متفقہ طور پر طے کرنے چاہیے، سیاسی بحران سے سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوتا ہے،وزیراعظم اور ان کی ٹیم میں مذاکرات کے حوالے سے لچک موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں انتخابات کیلئے بات چیت ہو سکتی ہے،90دن کے معاملے کو سپریم کورٹ اور صدر کے ایڈوائز نے پیچھے چھوڑ دیا۔سپریم کورٹ نے خود کہا کہ سیاسی جماعتیں مل کر ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں،سراج الحق نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم کے اندرونی فیصلے پرمنحصر ہے کہ مذاکرات کیلئے کیا کرتی ہے۔جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تو باقی کوئی مشکل نہیں ہے،یہ وزیراعظم کیلئے امتحان کا وقت ہے کہ وہ اتحادیوں کو کہاں لے آتے ہیں۔سیاسی جماعتوں میں بات چیت جماعت اسلامی کا فیصلہ ہے، یہ ملک صرف دو جماعتوں کا نہیں سب کا ہے،اس الیکشن میں مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لینا ہے۔