جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگی گیس کے بعد میٹر رینٹ میں بھی ہوشربا اضافہ

لاہور(پی پی آ ئی) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے، اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہو گا، چارجز کا اطلاق جنوری 2023 سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات، میٹر رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہو گی، سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کرکے بھجوانا شروع کردی ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ فیصلہ نومبر اور دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس بل والوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستشنیٰ ہوں گے۔