پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ’سستا پیٹرول اسکیم‘ ناقابلِ عمل قرار دے دی

کراچی (پی پی آئی)آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے بھی سستا پیٹرول اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کی اسکیم ناقابل عمل ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے پمپس ایسوسی ایشن کو ادائیگی کے طریقہ کار پرتحفظات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کا مزید کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی مشکل اور سیکٹرنئے گردشی قرض کی لپیٹ میں آئے گا جبکہ ذرائع کے مطابق وزیرمملکت مصدق ملک نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاملہ تاحال حل طلب ہے لیکن وزارت پیٹرولیم نے معاملہ اوگرا کو بجھوا دیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جسے سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Next Post

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

Thu Apr 27 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)نے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے […]