پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچے میں آپریشن، 4 ڈاکو ہلاک، 20 سہولتکار گرفتار،ہزاروں ایکڑ رقبہ واگزار

راجن پور (پی پی آئی)راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ہفتہ کو بھی جاری رہا۔پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کچہ میانوالی اور چک بیلے شاہ میں پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے ڈاکووؤں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 20 سہولت کاروں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے کچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے اور پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔