اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم نیک نیتی سے مذاکرات کیلئے بیٹھے ہیں، حکمرانوں کے دل میں کیا ہے ہم نہیں جانتے:شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی زمان پارک سے روانہ ہوئے تو مظاہرین ان کی گاڑی کے آگے بیٹھ گئے۔شاہ محمودقریشی نے مظاہرین سے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے،یہ طریقہ درست نہیں، مجھے ایک ضروری کام سے ظہور الہیٰ روڈ جانا ہے۔جس کے بعد وہ مظاہرین کی بات سنے بغیر روانہ ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی سے مذاکرات کیلئے بیٹھے ہیں، حکمرانوں کیدل میں کیا ہے ہم نہیں جانتے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کے حوالے سے کہا کہ حکومتی طرز عمل سے ہمیں افسوس ہوا ہے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو اسحاق ڈار کو روک لیں۔ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی، اور انہیں مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا، مذاکرات پر عمران خان سے رہنمائی حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہے حکومتی ٹیم کتنی بااختیار ہے۔