ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب آپریشن کردیا جاتا ہے:بیرسٹرعلی ظفر

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمابیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، اجلاس میں کسی نے بھی مذاکرات کرنے سے انکار نہیں کیا۔بیرسٹرعلی ظفر نے زمان پارک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ بہت عجیب بات ہے، مذاکرات بہت خوشگوار ماحول میں جاری ہیں، قدم آگے بڑھ رہے تھے اور منزل قریب تھی، سمجھ نہیں آرہی اس آپریشن کا کیا مقصد ہے۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب آپریشن کردیا جاتا ہے، مذاکرات کیلئے جائیں گے یا نہیں، فیصلہ تھوڑی دیرمیں ہوجائے گا۔