مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ برس میں قریباً780 افراد سڑک حادثات میں چل بسے

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ برس کے دوران سرینگر او جموں شہرمیں مختلف سڑک حادثات میں کم از کم 780 افراد اپنی جانیں کھوبیٹھے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں شہرمیں 2018 سے 2022 تک وادی کشمیر کے مقابلے میں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس سٹی سری نگر کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں 2018 سے 2022 تک مختلف سڑک حادثات میں 229 افراد ہلاک ہوئے۔ ان علاقوں میں گزشتہ برس(2022) میں سب سے زیادہ 53 ہلاکتیں ہوئیں۔ٹریفک پولیس سٹی جموں کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں سڑک حادثات میں 551 افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں 2021 میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جو 107 تھیں۔گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جموں اور سری نگر شہروں میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 780 تھی جبکہ8ہزار1سو51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔